رحمۃاللعلمین اسکالرشپ پروگرام :وزیراعظم پاکستان عمران خان نے طلباء کو خوشخبری سنا دی

رحمۃاللعلمین اسکالرشپ پروگرام :وزیراعظم پاکستان عمران خان نے طلباء کو خوشخبری سنا دی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے طلباء کے لیے 3.5 لاکھ اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رحمتہ اللعالمین اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں پانچ سال کے اندر طلباء کو ساڑھے تین لاکھ سکالرشپس دیے جائیں گے۔ حکومت پاکستان ہر سال 5.5 ارب روپے رحمۃللعلمین سکالرشپ پروگرام پر خرچ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رحمۃاللعلمین اسکالرشپ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا گیا ہے کہ اسکالرشپ پروگرام کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھی تعاون کیا جائے گا ہماری کوششیں یہ ہیں کہ اس اسکالرشپ کو پورے ملک کے بچوں تک پہنچایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آپ کو تفصیل سے رحمتہ العالمین اسکالرشپ بتائیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے یہ شروع کیا گیا تھا اب وفاقی حکومت اور کے پی کی بھی حکومت ساتھ ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کی تاریخ کے سب سے عظیم انسان ہیں۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا نہ کوئی پیدا ہوا اور نہ ہی ہوگا۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے سیکھو اور ان کے راستے پر چلو۔

وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ قرآن پاک ہمارے لیے مکمل رہنمائی ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے پر چلتا ہے اور اللہ تعالی اسے اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے۔ اسلامی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی اسلامی معاشرہ اوپر گیا۔ اسلامی معاشرے میں پیسے سے زیادہ تعلیم کو ترجیح دی گئی تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم کے بدلے قیدیوں کو آزاد کیا تھا۔

اسکالرشپس کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پانچ سال میں سکالرشپ پر 28 ارب روپے خرچ کرے گی۔ پنجاب کا 75000 اسکالرشپ اور خیبرپختونخوا کا 72000 اسکالرشپ کا ٹارگٹ تعین کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *