سعودیہ میں موجود سفارتکاروں کے متعلق وزیر خارجہ کا دبنگ اعلان

سعودیہ میں موجود سفارتکاروں کے متعلق وزیر خارجہ کا دبنگ اعلان

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود وہ تمام سفارتکار جن کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہیں انہیں پاکستان واپس بلا لیا جائے گا اور ان کا سخت احتساب بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دبئی میں افطار ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسے سفارتکاروں کی ہرگز ضرورت نہیں ہے جن کے خلاف شکایات موصول ہو اور ان سے کمیونٹی ذرا بھی خوش نہ ہو۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ماحول سازگار ہو چکا ہے اور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ہر ماہ دو ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔ تمام سفارتکاروں کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کہ تمام مسائل حل کریں ان میں کوتاہی نہ برتیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیاحت کو بھرپور فروغ دے رہا ہے شمالی علاقوں کے انفراسٹرکچر کو مزید سے مزید بہتر کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بزنس کونسل دبئی نے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ کونسل کے صدر اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھرپور استقبال کیا گیا تھا۔

افطار ڈنر کی تقریب میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یونائیٹڈ عرب امارات کے ساتھ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات دن بہ دن بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان معاشی سفارتکاری کو بروئے کار لا رہا ہے جس کی بدولت پوری دنیا کی توجہ پاکستان میں بہت زیادہ کاروباری مواقعوں کی طرف مبذول ہو رہی ہے۔ کرونا وائرس وبا کے باوجود پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ عرب امارات آنے کا مقصد کثیرالجہتی شعبہ جات میں تجارتی روابط اور فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک بہت بڑی تعداد یونائیٹڈ عرب امارات میں مقیم ہے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ یقین ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے محنت اور لگن سے کام کرکے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *