مری کی عوام کے لئے خوشخبری، حکومت تاریخی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا

مری کی عوام کے لئے خوشخبری، حکومت تاریخی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مری کی عوام کے لیے فنڈز کے تاریخی پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مری کی عوام کے لیے 7 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا کی ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مری کی عوام کے لیے 7 ارب 80 کروڑ روپے کا تاریخی پیکیج اعلان کیا گیا ہے۔ اس تاریخی پیکیج میں مری کی کوہسار یونیورسٹی میں خصوصی اسٹڈی سینٹر کا قیام، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کے علاقوں میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مرکز بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق عوان کا ٹوئٹر پر مزید لکھنا تھا کہ پنجاب حکومت مری میں بہتر آمدورفت کے لیے ہائی ویز اور مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کہوٹہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور پارکنگ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔ پارکنگ پلازہ جھیگا گلی میں تعمیر ہو گا۔

سوشل میڈیا کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا اپنے پیغام میں مزید منصوبوں کے بارے میں لکھنا تھا کہ مری میں مقامی شہریوں اور سیاحوں کے لئے پانی کی نکاسی کا منصوبہ بنایا جائے گا اور مری کی میونسپل کمیٹی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیے جانے کے ساتھ ساتھ مری میں نئے بلڈنگ لاز بھی نافذ کیے جائیں گے۔

گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا لکھنا تھا کہ گذشتہ حکومتیں مری کی پرسکون فضا میں بیٹھ کر کرپشن کے نئے نئے منصوبے بناتے تھے مگر حکومت پنجاب مری کی اصلی ترقی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *