حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ عید پر پانچ چھٹیاں ملیں گی

عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کے حوالے سے وفاقی حکومت نےاہم اعلان کردیا ہےفواد چوہدری نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر 5 چھٹیاں ملیں گی۔ کوشش کریں گے کہ عید کے موقع پر ملک میں مکمل لاک ڈاون نہ لگایا جائے،

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر کرونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے تمام سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے یہ نوٹیفیکشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عید الفطر کی چُھٹیوں کے حوالے سے اک جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس نوٹی فکیشن کی تردید کر دی گئی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی

جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے ، اس نوٹی فکیشن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس مرتبہ روزے 30 اور عید الفطر بروز جمعہ 14 مئی کو ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *