آج اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں 10 مئی سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک”گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی اپنائی جاۓ گی چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہوگی تمام مارکیٹس، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے، تمام مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر مکمل پابندی ہو گی، تمام تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے ہوٹلز بھی بند رہیں گےعید کے دنوں میں کھانے پینے کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، پیٹروم پمپس کھلے رہیں گے جبکہ ریستورانوں سے کھانا لے جانے کی اجازت ہو گی
عبادات :ـ
یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کےلیے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔
ٹرانسپورٹ بند:ـ
نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عید الفطرپرتعطیلات 10 سے15 مئی تک ہو
نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیز کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔
ڈرامے :ـ
عید پر فلمز اور ڈرامیں نشر کیے جائیں گے تاکہ افراد گھر پر رہیں