شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا ، مریم نواز

شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا ، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا ہے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہو گی تو سر تسلیم خم ہوگا مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر مقابلہ کیا جاے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جاے شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزماے ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے ! مسلم لیگ ن اپنا اور NA249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی انشاءاللہ

خیال رہے کہ مریم نواز نے حلقہ این اے 249 کے نتائج کو مسترد کرتے ہوے کہا تھا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری رہا؟یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا ؟ بے وقوف سمجھ رکھا ہے کیا ؟

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *