کسی بھی ضلع سے باردانہ ریٹ سے متعلق شکایت نہیں آئی ، فردوس عاشق اعوان

کسی بھی ضلع سے باردانہ ریٹ سے متعلق شکایت نہیں آئی ، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی قیادت میں بروقت اقدامات ہوۓ جس کی وجہ سے پنجاب میں گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری ہے

انہوں نے کہا کہ اب تک 69فیصد گندم کی کٹائی مکمل ہوچکی ہے صوبے بھر میں گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گندم خریداری کے مقرر کردہ ہدف کا تقریبا 50 فیصد حاصل کرچکی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ضلع سے باردانہ ریٹ سے متعلق شکایت نہیں آئی جو کہ بزدار حکومت کی بہترین حکمت عملی کا عکاس ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق کسان کی سہولت کیلئے گندم خریداری کے عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *