پی ٹی آئی نے اس قدر مایوس کیا ہے کہ بتا نہیں سکتا، غلام مصطفی

پی ٹی آئی نے اس قدر مایوس کیا ہے کہ بتا نہیں سکتا، غلام مصطفی

ریٹائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس قدر مایوس کیا ہے کہ بتا نہیں سکتا سب سے زیادہ مایوسی نوجوان طبقے کو ہوئی ہے جنہوں نے تبدیلی کے نعرے بلند کیے تھے نوجوانوں نے ملک کی بہتری اور روشن مستقبل کی امید پی ٹی سے وابستہ کر رکھی تھی انہیں بہت مایوسی ہوئی

اک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی،بیروزگاری اور رشوت کے علاوہ کرپشن بھی جاری ہے ان سب کو دیکھ کر ان سارے نوجوان کی امید ٹوٹ گئی ہے جنہوں نے اس وقت سے سو دنوں میں ملک میں تبدیلی کے خواب دیکھ لیے تھے۔

جنرل غلام مصطفیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہ مایوس اور ناراض کارکنان پی ٹی آئی سے بغاوت کرنے پر آ گئے تو ہمارا ملک واپس اسی جگہ چلا جائے گا جہاں آج سے پانچ دس سال پہلے تھا مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی صفر رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *