ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے بھی لیبر ڈے پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کا لیبر ڈے پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انسانوں کی زندگیوں میں بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے دی گئی محنت کشوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بہت عرصہ پہلے ہی اسلام کی جانب سے مزدوروں کے حقوق کو واضح کر دیا گیا تھا۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی میں مزدور کے وقار اور عزت کی متعدد مثالیں ملتی ہیں
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی جانب سے شروع کی گئی تحریک حقوق کی پامالی کے خلاف جدوجہد کی راہ میں روشنی کا کام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مزدوروں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی جا رہی ہے
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پیداوار میں دونوں شراکت دار ہیں۔ تاہم ملک پاکستان کو سماجی اور اقتصادی لحاظ سے بہتر کرنے کے لئے دونوں کا تعلق نا گزیر ہے۔ کیونکہ پاکستان کے تمام مزدوروں اور محنت کشوں ہماری جانب سے کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بدولت مزدوروں اور محنت کشوں کی زندگیوں میں پیدا ہونے والی مشکلات سے حکومت پاکستان اچھی طرح واقف ہے۔ اس وبا میں مزدوروں اور محنت کشوں کے حالات زندگی کو بہتر کرنے کے لیے حکومت پاکستان جدوجہد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مزدور اور محنت کش طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے احساس پروگرام کرتا ہے تو مزدور اور محنت کش طبقے کی مدد بھی کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کی حکومتیں مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ملک کے پاکستان میں موجود تمام مزدوروں اور محنت کشوں کے اچھے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔