پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق آئندہ تعلیمی سال جو کہ اگست میں شروع ہوگا اس کے لیے پاکستانی اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کیا گیا ہے جس کے لیے قرآن پاک کی تعلیم کو نصابی ڈیزائن کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ بلوچستان اور گلگت بلتستان نے ایس این سی کے تعارف کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں جس کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے
ایس این سی قرآن پاک کی لازمی تعلیم کی ہدایت کرتا ہے

ایس این سی کا اطلاق پاک فوج، ایئرفورس اور نیوی کے اسکولوں میں بھی کیا جائے گا۔

حکومتی احکامات کے باوجود سندھ نے ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں کی ہے یا اس حوالے سے کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ایس این سی کو من و عن نافذ کرنا ہے یا نہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *