ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے مزدور طبقہ کے لئے خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے مزدوروں اور پینشنر حضرات کے لئے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے پر جا رہے ہیں اور پینشنر حضرات کی پنشن میں اضافہ بہت جلد کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز زلفی بخاری نے لیبر ڈے پر جاری بیان میں کہا کہ رواں سال کے اندر پینشنر حضرات کی پینشن میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق زلفی بخاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ای او بی آئی کی رقم کم سے کم اجرت کو لے کر جانے کے اقدامات پر عمل ہو رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جب پاکستان میں حکومت سنبھالی گئی تو ای او بی آئی کی پینشن 5250 روپے تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اس رقم کو بڑھا کر 8500 تک کر دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال کے بارہویں مہینے میں دوبارہ پینشن کے حوالے سے نظر ثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام مزدور اور محنت کشوں کو بھی ٹینشن کے دائرہ کار میں لانے کے متعلق سوچا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے پاکستان کے اندر اور ملک پاکستان سے باہر رہ کر محنت مزدوری کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ لیبر ڈے پر بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آج سے پاکستان کے اندر مزدوروں کے لئے متعدد منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ لیبر ڈے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے بھی مزدوروں اور محنت کش طبقے کے لئے پیغام جاری کئے گئے ہیں۔