ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے حکام کی جانب سے تمام اور ریلوے اسٹیشن پر موجود ریزرویشن کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ماہ رمضان کے بیسویں روزے سے شیڈول کو نئے اوقات کار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے ریزرویشن کے اوقات کار میں تبدیلی آج سے کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ نئے اوقات کار کے شیڈول کے مطابق ریلوے ریزرویشن میں مارننگ شفٹ صبح 9 سے دوپہر ڈھائی بجے تک کام کرے گی جبکہ ایوننگ شفٹ دوپہر ڈھائی بجے سے رات 9 بجے تک کام کیا کرے گی۔
ریلوے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنگل شفٹ ریزرویشن والے دفاتر میں شیڈول کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اس سے پہلے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے مسافروں میں شدید کمی سامنے آنے کی وجہ سے چار ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق معطل کی جانے والی پہلی ٹرین جناح ایکسپریس ہے جو کراچی سے لاہور سفر کرتی ہے۔ اب کراچی سے لاہور سفر کرنے والوں مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں بٹھایا جائے گا۔
بقیہ تین نے معطل کیا گیا ہے وہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان تینوں ٹرینوں کا جس کے پاس کنفرم ٹکٹ ہے اسے دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کردیا جاۓ گا۔
ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ سرسید ایکسپریس کراچی سے فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد تک سفر کرتی ہے اسی لئے سر سید ایکسپریس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے اور قراقرم ایکسپریس کراچی سے لاہور پاک بزنس ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر آئے گی۔