ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یہ درخواست جمع کروائی ہے ن لیگ کی رکن اسمبلی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرار داد میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
قرارداد میں وزیراعلی سےسفارش کی گئی تھی کہ ڈاکٹر فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں اور ڈاکٹرفردوس عاشق خاتون سے کہا گیا ہے کہ وہ افسر سے معافی مانگیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ اسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلائی تھی جس پر مریم نواز نے کہا تھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس سیلیکٹ ہو کر نہیں بلکہ پڑھ لکھ کر مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے۔ جس پر آج فردوس عاشق اعوان نے جواب دیا ہے