کرپٹ خاندان کے نزدیک ان کے ابا جی اور چچا کی بیوروکریٹس کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے، فردوس عاشق اعوان

کرپٹ خاندان کے نزدیک ان کے ابا جی اور چچا  کی بیوروکریٹس کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو جھاڑ پلائی تھی جس پر مریم نواز نے تنقید کی تھی فردوس عاشق اعوان کا ردعمل سامنے آگیا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس سیلیکٹ ہو کر نہیں بلکہ پڑھ لکھ کر مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے۔ جس پر آج فردوس عاشق اعوان نے جواب دیا ہے

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے ابا جی، چچا اور رانا ثنااللہ کی بیوروکریٹس اور انکی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے! عوام جان چکے شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے!
کھوکھلے دعوؤں سے میڈیا کے سامنے شوبازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ پیش کی

خیال رہے کہ آج فردوس عاشق کو عہدےسے ہٹانے کی قرارداد بھی پیش کی گئی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *