سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہو کر پاکستان پہنچیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گی
لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے میں تین شعبوں میں تعاون پر دستخط ہونگے وزیراعظم کے اس دورے میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق اجلاس ہوگا سعودی تعاون سے قیدیوں کی رہائی کا عمل تیز کر دیا جاے گا
مزید برآں پاکستانی سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کی جارہی ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گی
پاکستانی سفیر بلال اکبر نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام کمیونٹی اشتراک سے شروع کیا جاے گا تاکہ ان کے مسائل سنے جا سکیں
یاد رہے پاکستانی حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان 7 مئی سے 10 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے . اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے ملاقات کی . ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی . وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی براے مشرق وسطی علامہ طاہر اشرفی بھی موجود تھے
ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ بیت اللہ کی زیارت اور روضہ رسول پر حاضری کے خواہش مند ہیں اس ملاقات میں طے پایا کہ وزیراعظم عمران خان 7 مئی سے 10مئی تک سعودی عرن کا دورہ کریں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور روضہ رسول پر حاضری دیں گے