ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مسجد اقصی میں اسرائیلی فورسز کے فلسطینی مسلمانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیے گئے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مہینے میں قبلہ اول میں موجود نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی توہین ہے۔
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں رمضان کے مہینے میں قبلہ اول پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے لکھا کہ وہ ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو فوری طور پر ان کے حقوق اور تحفظ دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفتر وزیر خارجہ کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے نماز پڑھتے ہوئے افراد پر حملہ کیا گیا نہ کہ پاکستان اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا حملہ انسانیت کے اقتدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ حملے کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینی بھائیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں تاہم آزاد فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیتا رہے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ پر زور دیتا ہے کہ وہ دو ریاستوں کے درمیان معاملات کو حل کرے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فلسطین میں مسجد اقصی کے اندر عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ کردیا گیا تھا اس کے دوران 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم اسرائیل کے اس عمل سے پوری دنیا میں اس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔