ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے خواتین کے ساتھ زیادتی ، چوری اور ڈکیتی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ سہالہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں ملزمان باپ اور بیٹا ہے اور یہ بہت سے جرائم، خواتین کے ساتھ زیادتی اور ملک کے کئی شہروں میں چوری اور ڈکیتی کر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ دونوں باپ بیٹا خواتین کے ساتھ زیادتی مل کر کرتے تھے۔ پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کا نام بتا دیا گیا ہے باپ کا نام عبدالوحید جب کہ بیٹے کا نام احمد ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ روز قبل دونوں باپ اور بیٹے کی جانب سے ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی جو کہ آفس سے گھر جا رہی تھی تاہم ٹیکسی ڈرائیور احمد نے جان بوجھ کر بہانہ بنایا اور ٹیکسی کو دوسری طرف لے گیا اور سنسان جگہ پر ٹیکسی روک دیں۔ جہاں گن پوائنٹ پر باپ عبدالوحید کی جانب سے بیٹے کے سامنے خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ اور قیمتی سامان زیور اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تفشیش کے دوران دونوں ملزمان باپ اور بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں پنجاب کے کئی اضلاع میں چوری، ڈکیتی اور اغوا کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مزید جرائم کو جاننے کے لئے پولیس مجرم ان سے تفتیش کر رہی ہے۔