آج اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں 16 مئی سے ٹرانسپورٹ بحال کر دی جاۂے گی
اجلاس میں اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 17 مئی سے شام 8 بجے تک تمام مارکیٹیں کھل جائیں گی
اس کے علاوہ دفاتر 17 مئی سے کھل جائیں گے اور 50 فیصد عملے کو کام کرنے کی اجازت ہو گی 70 فیصد ملازموں کے ساتھ ریلوے بھی چلانے کی اجازت ہو گی
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوبارہ اجلاس 19 مئی کو ہو گا جس میں ایس او پیز کی صورتحال کا جائزہ لیا جاۂے گا
اجلاس میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ تیسری واک ان ویکسینیشن سے پہلے 1166 پر رجسٹریشن لازمی کروائیں
خیال رہے اس سے قبل ٹرانسپورٹ سترہ مئی کو بحال کرنی تھی اس کےعلاوہ سکولوں کی بندش سے متعلق اجلاس 23 مئی کوہوگا
واضح رہے ملک میں کورونا کی صورتحال کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا