تین قبیلوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

تین قبیلوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

ذرائع کے مطابق کچے کے علاقے میں تین قبیلوں کے درمیان درینہ دشمنی کے سبب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے موجود ایک گاؤں جس کا نام زمان چاچڑ بتایا جا رہا ہے، میں تین قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ چھ افراد بری طرح زخمی ہے۔ علاقائی پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچے میں موجود گاؤن زمان چاچڑ میں درینہ دشمنی کے سبب تین قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چھ افراد کی حالت نازک ہے۔ زخمی افراد اور لاشوں کو سیول اسپتال کندھ کوٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی احمد شیخ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کچے کے پورے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں مکمل ناکام بندی کردی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *