عید ختم ہوتے ہی ملک کی شاہراؤں پر ٹرانسپورٹ کی آمدورفت شروع

عید ختم ہوتے ہی ملک کی شاہراؤں پر ٹرانسپورٹ کی آمدورفت شروع

ذرائع کے مطابق ملک پاکستان میں ٹرانسپورٹ پر عید الفطر کی وجہ سے لگائی گئی پابندی ہٹا دی گئی ہے اور آج سے ہی ملک پاکستان میں ٹرانسپورٹ کا نظام بحال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ ملک میں لوکل ٹرانسپورٹ کرونا ایس او پیز کو سامنے رکھتے ہوئے پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کرے گی جبکہ ٹرین میں سفر کرنے والی سواریوں کی تعداد ستر فیصد رہے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کے بعد پشاور میں موجود دی آر ٹی بس صبح 8 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک دوبارہ شروع کر دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام تر بازار اور مارکیٹ جس رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی اور تمام ہوٹل میں کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ کھانا ٹیک اوے کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان میں تعلیمی ادارے 23 مئی کو کھولے جانے کا امکان ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے 19 مئی کو اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ 19 مئی کو ادارے 23 مئی کو کھولنے یا نہ کھولنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *