بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے, گوشت پھل اور سبزیاں مزید مہنگی

بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے, گوشت پھل اور سبزیاں مزید مہنگی

بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں گوشت کے علاوہ سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہو گئے ہیں شہری دکانداروں کے رحم و کرم پر ہیں من مانیاں کی جا رہی ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے قیمیتوں سے کنٹرول اٹھ گیا

ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 415 روپے ہو گئی جبکہ صافی گوشت کی قیمت 500 روپے ہو گئی ہے

گائے کے گوشت کی قیمت بھی بڑھ گئی بڑا گوشت ساڑھے چار سو کی بجائے ساڑھے چھ سو روپے فروخت ہوااور بکرے کی قمیت چودہ سو سے پندرہ سو روپے ہو گئی

آلو کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے آلو کی قیمت پچاس روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹس میں 50 روپے فروخت ہو رہا ہے پیاز بیس روپے کلو لیکن مقامی مارکیٹس میں 40 روپے کلو فروخت ہورہا ہے

ادرک کی قیمت 305 روپے اور لہسن اڑھائی سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے انار200روپے کلو , خربوزہ 80 روپے اور امرود 98 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے

مرغی کے گوشت میں اضافے کی وجہ سامنے آ گئی ہے ذرائع کے مطابق 19 پولٹری فیڈ کمیٹیاں قیمیتوں کے تعین کے حوالے سے مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث رہی ہیں

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولٹری فیڈ برائلر گوشت اور انڈوں کی لاگت کا تقریبا 75 سے 80 فیصد ہے۔ لہذا پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *