امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں جمعہ 21 مئی کو ہونگے۔ اس موقع پر سراج الحق نے عوام سے اپیل بھی کی
سراج الحق نے قوم سے اپیل کی کہ فلسطینوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی، یورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہامسلم حکمران کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک غزہ کوعملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے یہ احتجاج فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے مظاہرے کے لیے ہورہا ہے
خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم نے جمعہ کو یوم احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کی تھی اس کے علاوہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی جمعہ کے روز یوم القدس کے طرز پر منانے کا مطالبہ کیا تھا