ذرائع کے مطابق قومی ترانے کے خالق، عظیم شاعر اور نامور نثر نگار حفیظ جالندھری کی اہلیہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان کا قومی ترانہ لکھنے والے اور عظیم شاعر حفیظ جالندھری کی بیوہ 87 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حفیظ جالندھری کی بیٹی رضا ریاض کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی والدہ ماجدہ خورشید حفیظ پچھلے کچھ عرصہ سے شدید بیمار تھیں اور ان کا مقامی ہسپتال میں علاج کروایا جا رہا تھا تاہم آج وہ دل کی دھڑکن بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ جالندھری کی اہلیہ خورشید حفیظ کی نماز جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد جی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی شاعر حفیظ جالندھری نے بیگم خورشید حفیظ سے شادی 1955 میں کی تھی۔ ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ حفیظ جالندھری کی جانب سے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں نغمہ زار، شاہنامہ اسلام (جو کہ چار ولیمز پر مشتمل ہے)، سوز و ساز، تلخابہ شیریں اور چراغ سحر شامل ہیں۔ حفیظ جالندھری صاحب کو پاکستان کے صدر کی جانب سے تغمہ ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔