قصور میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

قصور میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی،  ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ذرائع کے مطابق ضلع قصور کے ایک نواحی گاؤں میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے تاہم ملزم کو بھی پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے نواحی گاؤں کتلوھی کلاں میں ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے تاہم زیادتی کرکے فرار ہونے والے اس شخص کو پولیس کی جانب سے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام ضلع قصور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کسی معصوم سے اس طرح کے زیادتی کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جاۓ دلوا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *