ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر میں دوبارہ اضافے کی وجہ سے پاکستان سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا سفر نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے سفر نامے کے مطابق سی کیٹیگری میں موجود ممالک پر پابندیاں عائد رہیں گی اور مزید پندرہ ممالک پر سفری پابندی عائد کردی گئی ہیں۔
ذرائع جانب سے کہا گیا ہے کہ سی کیٹیگری میں موجود دو مزید پندرہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد ٹوٹل 38 ممالک ایسے ہیں جس پر پاکستان سفری پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ سی کیٹگری ممالک میں بھارت، سری لنکا ، ساؤتھ افریقہ، عراق، ایران اور دیگر 32 ممالک شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سی کیٹیگری میں موجود ممالک پر لگائی گئی پابندیوں میں توسیع کر دی گئی ہے اور حکم ثانی تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق سول اسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ سی کیٹگری میں موجود ممالک کے علاوہ ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔