ذرائع کے مطابق ملک کے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر ایمبیسڈرژنگ جن سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے گفتگو میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر ہماری اور ہمسایہ ملک چائنا کی سوچ تو باہم ملتی جلتی ہے۔
فلسطین امن مشن پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چائنا کے وزیر خارجہ کی جانب سے بھی فلسطین کے متعلق ہمارے مؤقف سے اتفاق کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی ہماری سفارتی کاوشوں میں سے سب سے پہلا قدم ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ کو روک دیا گیا تھا۔ فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کروانے کے لیے پاکستان اور ترکی کے سفارتی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ جنگ بندی تو ہو گئی مگر ان فلسطینی شہریوں کا کیا جن کے گھر تباہ ہو گئے، جن فلسطینی شہریوں کے عزیزواقارب شہید ہوگئے یا پھر زخمی ہیں؟