کرونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں توسیع، کاروباری مراکز چھے بجے بند کر دیے جائیں گے

کرونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں توسیع، کاروباری مراکز چھے بجے بند کر دیے جائیں گے

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کی شرح میں پچھلے چند دنوں سے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کی شرح میں اضافے کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے پہلے سے لگائی گئی پابندیوں میں مزید دو ہفتوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی آج کراچی سمیت پورے سندھ میں کاروباری مراکز صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ہوٹل، ریسٹورنٹس اور تمام قسم کی فوڈ اسٹریٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے کی جازت نہیں ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میڈیکل اسٹورز اور تمام پٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے بند کردی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کے پارکس، شادی ہالز، ایکسپو ہالز اور گیمنگ زون پہلے کی طرح بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیوٹی پالرز، بیوٹی کلینکس، سینما تھیٹرز اور مزارات بھی بند رکھے جائیں گے۔

سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تمام تعلیمی ادارے اسکول کالجز اور یونیورسٹیاں میں دو ہفتے کے لیے مزید بند کردی گئی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *