پولیس کا شادی کی تقر یب پرچھا پہ، دلہن کے بھائی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس کا شادی کی تقر یب پرچھا پہ، دلہن کے بھائی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران دلہن کے بھائی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے سندھ حکومت نے این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ کرونا ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث شادی اور دیگر تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مگر کراچی کے ایک علاقے شریف آباد میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری تھی۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب شریف آباد میں کے ڈی اے فلیٹس میک قناعتیں اور کرسیاں لگا کر جاری تھی۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں دو سو سے زائد افراد کا انتظام کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی اور شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کی جانب سے دلہن کے بھائی سمیت تین افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری مدعیت میں مقدمہ تھانہ شریف آباد میں درد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو مزید کمر کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی گئی تھی۔ شادی اور دیگر اوٹدور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *