ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زلزلہ کے جھٹکے ایک بار پھر محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے آج صبح سویرے پانچ بج کر 39 منٹس پر محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آنے والے زلزلے کی اندرون زمین لمبائی 51 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مستونگ کے مغرب میں 20 کلو میٹر پر تھا۔
ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی گزشتہ روز دوپہر کے وقت ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔