فیس بک نے فلسطین کی اپڈیٹ دینے والے فیس بک پیج کو بلاک کر دیا
ذرائع کے مطابق فیس بک نے فلسطین میں صورتحال کی اپڈیٹ دینے والے گروپ کو بند کر دیا ہے اک بلاگر بورا السبت نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ فیس بک نے سیف شیخ جارج گروپ نام کے پیج کو بلاک کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق اس پیج کے ذریعے فلسطینیوں کو بڑی تعداد میں سوشل اپڈیٹس مل رہی تھیں جسے اب بلاک کر دیا گیا ہے
فیس بک انتظامیہ نے پیج بلاک کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ انہوں نے کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں غزہ نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل پر 1600 سے زائد راکٹ داغے تھے
اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہوگئے ہیں