مہوش حیات نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا
اداکارہ مہوش حیات نے شفقت محمود کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ لکھا کہ یہ بات بہت خوشی کی ہے کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا
اْنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ‘کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ تعلیم اہم ہے لیکن کورونا میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔