پنجابی گلوکار اور اداکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

پنجابی گلوکار اور اداکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ذرائع کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر پنجابی گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر پنجابی اور لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ رضیا عارف گزشتہ رات لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے تھی۔ تاہم گزشتہ رات انہیں لاہور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نجی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھی۔ انہیں دو گھنٹے پہلے اسپتال میں لایا گیا تھا تاہم کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنبل شاہد بھی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

یاد رہے کہ دونوں وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے ملک پاکستان میں ہزاروں مثبت کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں اور سیکڑوں افراد روزانہ موت کے آغوش میں سوتے جا رہے ہیں۔ تاہم این سی او سی کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ملک پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں کرونا ایس پیز پر عملدرآمد جاری ہے تاہم کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *