تازہ ترین رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔
نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر برقرار جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہیت شرما دوسرے نمبر پر اور پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پرہیں۔
نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ انگلینڈ کے کرس ووکس ساتویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آل راونڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا جب کہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راونڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم روز بروز بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بابر اعظم انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں پہلے نمبر کے بیٹسمین ہوں گے۔