ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم سے معرکہ سر کرنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے روز بھی ٹریننگ میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ دورہ ساؤتھ افریقہ کے لئے سلیکٹ کیے گئے سکواڈ کا کرونا ٹیسٹ بھی کلیر آچکا ہے۔ مزید دو کرونا ٹیسٹ 21 اور 24 مارچ کو کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گراؤنڈ میں دونوں جانب نیٹ لگا کر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس جاری ہے۔