ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو ویزےدیے جائیں گے: بھارت نے بیان جاری کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان  ٹیم کو ویزےدیے جائیں گے: بھارت نے بیان جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی کونسل میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ویزے دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے صحافیوں کو بھی ویزہ فراہم کیے جائیں گے البتہ عوام اور کرکٹ شائقین کو ویزے دیے جانے کے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائز بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح اور تباہ کاریوں پر نگاہ جمائے ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے امید ظاہر کی ہے کہ شیڈول کے مطابق آئی سی سی ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہوتا تو ہمارے پاس بیک اپ پلان موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ایک ہی دن میں ایک لاکھ سے زائد کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کو سامنے رکھتے ہوئے آئی سی سی ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت میں کروانا خطرے میں پڑگیا ہے۔ جب کہ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنا بیک پلان بھی تیار کر لیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آف آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف چھ ماہ باقی ہیں اور بھارت میں ایک ہی دن 6 مارچ کو ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت میں ہی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو کروانے کے لیے کوشاں ہے لیکن اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ہمارے پاس بیک اپ پلان موجود ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کا میگا ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر اور نومبر کے مامی شیڈول کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *