پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سیریز کھیلنےجائے گی یا نہیں؟ پی سی بی نے کلیئر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سیریز کھیلنےجائے گی یا نہیں؟ پی سی بی نے کلیئر کر دیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے رواں سال جولائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان انگلینڈ میں ہونے والی سیریز کے متعلق اہم بیان جاری کر دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں سال جولائی میں شیڈول پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کی کینسلیشن کے متعلق پھیلی ہوئی تمام تر خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ بدترین صورتحال کے باوجود پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اعلان جاری کیا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے تباہ کاریوں کے پیش نظر پاکستانیوں پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے پہلے دونوں کے کرکٹ بورڈ صورتحال کا اچھی طرح جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ مئی کے مہینے کے آخری ایام میں صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم دو ہفتے قبل انگلینڈ روانہ ہوگی۔ جہاں ہر کھلاڑی کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 22 جون کو انگلینڈ روانہ ہو جائے گی۔ تاہم قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جولائی کے مہینے میں شیڈول کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر انگلینڈ کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے انگلینڈ جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اور جو پاکستانی پابندی لگنے سے پہلے برطانیہ پہنچے تھے ان کو ابھی تک قرنطینہ میں ہی رکھا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *