پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے جولائی کے مہینے میں روانہ ہو گئیں اور وہاں تین روزہ قرنطینہ کرے گی۔ پی سی بی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز 21 جولائی سے 24 اگست تک شیڈول کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ساتھ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول شدہ سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ کو کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کو بڑھا دیا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز دو الگ ونیوز میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بارباڈوس جبکہ بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 جولائی، دوسرا 28 جولائی اور تیسرا 31 جولائی کو کھیلا جاۓ گا۔ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی میچز یکم اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا تاہم پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے شروع ہوگا۔

چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ کو وسیم خان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز بڑی اہمیت کا حامل بتایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچز میں سے ایک ٹیسٹ میچ کو کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دونوں بورڈز کی مرضی سے ہوا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *