ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل پر فیصلے کیلئے ہونے والا آئی سی سی کا اجلاس نئے مسئلہ کا شکار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل پر فیصلے کیلئے ہونے والا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا بورڈ اجلاس نئے تنازعے کا شکار ہوگیا جس کے بعد غیر روایتی انداز میں اجلاس کے تمام پلاننز ملتوی کردیے گئے ۔

آئی سی سی بورڈ میں رازداری کی خلاف ورزی پر رکن ممالک نے ناراضی کا اظہار کیا جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اس سال نہیں ہوا تو 2022 تک ملتوی کرنا پڑ سکتا ہے، ذرائع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے کہ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کی اہم ٹیلی کانفرنس بھی نہ صرف بے نتیجہ ثابت ہوئی بلکہ ایک نیا تنازع بھی پیدا ہوگیا۔

غیر روایتی انداز میں آئی سی سی اجلاس کا تمام ایجنڈا مؤخر کردیا گیا ،آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اجلاسوں میں ہونے والی گفتگو کی رازداری کی خلاف ورزی پر بوررڈ ممبران ناراض ہوگئے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

کئی بورڈ اراکین نے اس مسئلہ پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت دیگر معاملات پر بحث 10 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اجلاس میں بورڈ ز نے آئی سی سی منیجمنٹ کو کوویڈ 19 کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل آپشنز کی تلاش جاری رکھنے کی درخواست کی ہے ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *