بھارت میں کورونا بے قابو ، صورتحال تشویشناک

بھارت میں کورونا بے قابو ، صورتحال تشویشناک

کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے دنیا بھرمیں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچادی ہے، اس وبا سے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ دنیا بھر میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کیسزمیں اضافے کی بناء پر بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے ہسپتال بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

اس صورتحال پر دلی ہائی کورٹ نے حکومت کوحکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا، بھیک مانگیں، قرض لیں یا چوری کریں لیکن اسپتالوں میں آکسیجن دستیاب کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *