کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں، بھارت میں صورتحال کنٹرول سے باہر

کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں، بھارت میں صورتحال کنٹرول سے باہر

ذرائع کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور صورت حال مزید کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں کرونا وائرس مثبت آنے والے لوگوں کی تعداد تین لاکھ 86 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی تھی اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات بھی تین ہزار تک جا پہنچی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت برائے بھارت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہو چلی ہے جب کے بھارت میں کرونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ آٹھ ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت تو میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے تاہم کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح بہت تیز رہی ہے۔ اس کے متعلق بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 7 اگست کو کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20 لاکھ تھی جو کہ 23 اگست کو 30 لاکھ تک جا پہنچی تھی جب کے 5 ستمبر کو کرونا وائرس کے 40 لاکھ کیسز سامنے آ چکے تھے۔ 28 ستمبر تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 60 لاکھ جبکہ 19 اکتوبر تک 80 لاکھ سے بھی زیادہ ہو چکی تھی۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق 19 دسمبر کو بھارت میں کرونا وائرس کے مثبت کے سر کی تعداد ایک کروڑ ہو چکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں کرونا وائرس کی بدولت انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 498 تھی۔ گزشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں میں پنجاب سے 137، تامل ناڈو سے 107، گجرات 180، راجستھان 158، چھتیس گڑھ 251، جھارکھنڈ سے 145، مہاراشٹرا سے 771، دہلی سے 295 اور کرناٹکا سے 270 ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *