ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی کو کو منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران اور عوامی نیشنل پارٹی کے ممبران کی جانب سے پی ڈی ایم میں جمع کروائے گئے استعفوں کو منظور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین کی جانب سے بھیجے گئے استعفوں کو منظور کرنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں تبدیلیاں بھی کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گزشتہ سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار تھے جو کہ عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اور پی ڈی ایم کے سابق سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار کا استعفے منظور کرنے کے بعد حافظ حمداللہ کو پی ڈی ایم کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حافظ حمداللہ کو سیکرٹری اطلاعات برائے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی اور حافظ حمداللہ کی جانب سے بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ سنبھال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ چھوڑنے والی جماعتوں کے لئے پیغام جاری کیا گیا تھا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ٹی ڈی ایم کو چھوڑنے والی جماعتوں کے لیے ٹیم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کو چھوڑنے والی جماعتیں اپنی غلطی کو تسلیم کریں اور واپس آ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والی جماعتوں تو کی گئی اپیل پر قائم ہیں۔ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے جو رویہ اپنایا گیا ہے یہ کس جمہوری تقاضے کو پورا کرتا ہے۔