مسلم لیگ نواز کا شیخوپورہ میں جلسہ، لیگی کارکنان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

مسلم لیگ نواز کا شیخوپورہ میں جلسہ،  لیگی کارکنان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی شیخوپورہ میں آمد پر لیگی کارکنان کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے کارکنان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں مریم نواز کی آمد پر جلسے کے دوران لیگی کارکنان کی جانب سے این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ کرونا ایس او ییز کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ جلوس نکالنے کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شیخوپورہ میں موجود میاں جاوید لطیف کے بیٹے اور دو بھائیوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی شادی شیخوپورہ آمد اور جلوس نکالنے کے دوران کرنا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی گئیں ہیں جس کے باعث پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اہم لیگی کارکنان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ سینئر لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے بیٹے اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی شیخوپورہ آمد پر کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئی اور جلوس نکالنے کے دوران کارکنان کی جانب سے کرونا ایس او پیز کا ذرا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ اسی وجہ سے جلوس میں موجود نمایاں لوگ جاوید لطیف کا بیٹا میاں حسن جاوید اور دو بھائی میاں امجد لطیف اور میاں منور لطیف کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف کے بیٹے اور ان کے بھائیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی نون لیگی انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جن میں نون لیگ کے ضلعی صدر میاں منور اقبال، ملک پرویز اقبال، شیخ محمد یعقوب اور عظیم جاوید بھی شامل ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *