ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر داخلہ اور احتساب اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کو اپنا ایک اہم جز مانتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے راجہ ریاض کے لگائے ہوئے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک پاکستان میں احتساب جب تک سب کے لیے نہیں ہوگا تب تک اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجھ سے پوچھے گئے سوالات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شہزاد اکبر ملک پاکستان میں نہ بھی ہو تو تمام تحقیقاتی ادارے اپنا کام اسی طرز پر کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ روز بنائے گئے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ممبر اور قومی اسمبلی میں گروپ کے سربراہ راجہ ریاض کی جانب سے عمران خان کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عمران خان صاحب آپ ان چند سازشی لوگوں سے بچے جو کہ ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر پر تنقید کرتے ہوئے راجہ ریاض کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی پتہ نہیں کہ راجہ ریاض کون ہے اور یہ کہاں سے آئے ہیں۔ پارٹی میں جو بھی سازشیں ہورہی ہیں سب وہی کر رہے ہیں۔
شہزاد اکبر کی کارگردگی کے متعلق بات کرتے ہوئے اگر اس سے کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفر بٹا صفر بٹا صفر ہے۔