پی ایس 70 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑے مارجن سے جیت

پی ایس 70 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑے مارجن سے جیت

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ہالیپوٹو 44 ہزار 893 ووٹ لے بڑے مارجن سے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ 70 ماتلی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان سخت مقابلے کی امید تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدوار محمد ہالیپوٹو اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے امیدوار کا نام گل حسن تھا۔ تاہم پولنگ کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مقابلہ بڑی آسانی اور بڑے مارجن سے جیت لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کا جی یو آئی کے امیدوار گل حسن کی جانب سے 6 ہزار 143 ووٹ حاصل کئے گیا۔ ذرائع کے مطابق 42 ڈگری سنٹی گریڈ ٹیمپریچر ہونے کے باعث گرمی بہت زیادہ تھی جس کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے زیادہ تر گھر عوام گھر سے ہی باہر نہیں نکلی۔ تاہم جو عوام گھر سے باہر نکلی تھی ان میں سے متعدد افراد نے ووٹ کاسٹنگ کے دوران کرونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں حلقہ پی ایس 70 کی یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جس پر الیکشن کے بعد اب پاکستان پیپلزپارٹی نے دوبارہ جیت حاصل کر لی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *