شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اہم ممبر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اہم ممبر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی جانب سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ممبر ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف درخواست دے کر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ممبر ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کی وجہ سے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم پی اے نذیر چوہان کی جانب سے ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں ان الزامات کی وجہ سے میری زندگی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے نذیر چوہان کی جانب سے کی گئی گفتگو کرپشن کے خلاف کی گئی کے کاموں کی حوصلہ شکنی ہے۔

پولیس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کی جانب سے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں درخواست دی تھی کہ ان کے خلاف سخت مقدمہ درج کیا جائے۔

دوسری جانب جہانگیرترین ہم خیال گروپ کے ممبر ایم پی اے نذیر چوہان کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے پر خود کو گرفتار کر لیے پیش کر دوں گا۔

ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے پہلے ضمانت بھی حاصل نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ شہزاد اکبر پارٹی میں موجود لوگوں کے درمیان معاملات کو خراب کر رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *