بلوچستان میں شدید آندھی اور طوفانی بارش، کئی علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے

بلوچستان میں شدید آندھی اور طوفانی بارش،  کئی علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں شدید بارشوں اور تیز آندھیوں نے ڈیرے جما لئے ہیں۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں تیز ہوائیں اور طوفانی بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے علاقے تربت اور تمپ کے درمیان موجود ایک سو بیس کلو واٹ بجلی کا ٹاور گر گیا ہے جس سے بہت سے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان علاقوں میں تربت، گوادر ، پنجگور، ہوشاب، پسنی اور ماڑہ کے گریڈ اسٹیشنز کی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ قبل ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے بعد بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بارش برسانے والا یہ سسٹم کئی دن تک بلوچستان میں رہے گا۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور موسلا دھار طوفانی بارشوں کے آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ صوبے کے کئی علاقوں میں آئندہ آنے والے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے امکانات ہیں تاہم بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہو اور بارش ہونے کے چانسز ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *