کرونا وائرس میں 122 تبدیلیوں کا انکشاف

کرونا وائرس میں  122 تبدیلیوں کا انکشاف

ڈاکٹر اقبال چوہدری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خطرناک وائرس مستقل تبدیل ہو رہا ہے اور وائرس میں ہر مہینے تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں اب تک 122 تبدیلیاں ہو چکی ہیں، وائرس میں 32 تبدیلیوں کا اثر چین کے شہر ووہان کے وائرس سے مختلف ہے وائرس میں 30 ہزار مالیکیولز ہیں جو فٹبال کی طرح جڑے ہوئے ہیں، مالیکیول انسانی خلیے سے مل کر انفیکشن کو بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وائرس پر تحقیق کے لیے پورے ملک سے سیمپل لیے گئے، جنوبی افریقا اور برطانیہ میں وائرس کی دو مختلف اقسام دیکھنے میں آئیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک پاکستان میں ساڑھے 10 ہزار 900 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس میں سے 3769 افراد کا تعلق سندھ سے ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *