لاہور میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 20 فیصد تک جا پہنچی

لاہور میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 20  فیصد تک جا پہنچی

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صرف لاہور شہر میں کرونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح20 فی صد تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے لاہور میں مثبت کیسز آنے کی 20 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کے پورے پنجاب میں کرونا پازیٹیو کیسز کی شرح 11 فیصد ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے پورے پنجاب میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام تجارتی اور معاشی سرگرمیاں شام 6 بجے کے بعد معمول کے مطابق بند رہیں گی۔ تمام رستوران اور ہوٹلز میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 27 فیصد، لاہور میں 20 فیصد، جب کہ راولپنڈی میں 10 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

نئے وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 200 وینٹی لیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے جب کے پرائمری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کرونا وائرس میں مبتلا افراد کے لئے 2310 بیڈ فراہم کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کہ کرونا میں مبتلا مریضوں کے لیے لاہور کے پبلک سیکٹر اسپتالوں میں پچاس وینٹی لیٹر پر موجود ہیں تاہم آج لاہور میں 23 مزید آنٹی لیٹرز لگائے جا رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 88 ونٹیلیٹر زیر استعمال آ چکے ہیں۔

کرونا ویکسینیشن کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اب تک پورے پنجاب میں 9 لاکھ 34 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ایسے افراد جو ویکسینیشن سینٹر نہیں جا سکتے ان کے لیے اگلے ہفتے سے اسپیشل
ویکسینیشن سینٹر تشکیل دیا جائے گے جو معذور افراد کو ان کے قریبی سٹاپ سے پک کریں گے اور ویکسینیشن لگانے کے بعد انہیں وہیں پر ڈراپ کر دیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *