ذرائع کےمطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔ موقع سے دلہا اور دلہن فرار ہوگۓ۔
تفصیلات کے مطابق روشنی کی شہر کراچی کے علاقہ ادھر لی مارکیٹ میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک کی جانب سے ڈبل رقم وصول کرکے ریسٹورنٹس نے کی تقریب کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ شادی کی تقریب کے دوران ریسٹورنٹ کے ہال میں 250 افراد موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو اس خفیہ شادی کی اطلاع ملنے پر کاروائی کی گئی اور ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کی شادی کی تقریب ریسٹورنٹ میں جاری تھی تاہم جب چھاپہ مارا گیا تو دلہا اور دلہن سمیت کئی باراتی موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس کی جانب سے دولہے کے والد اور ریسٹورنٹ کے مینجر کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ادھر لی مارکیٹ میں موجود ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بہت سی دکانوں اور سیلون کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ جس کے باعث روز پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے جس سے روزانہ سیکڑوں افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں این سی او سی کی جانب سے کرنا ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے ہر شہری کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ تاہم پاکستان کے کئی علاقوں میں روزانہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔