کراچی: ایکسپو سینٹر میں کروناویکسینیشن آج سے شروع کی جا رہی ہے

کراچی: ایکسپو سینٹر میں کروناویکسینیشن آج سے شروع کی جا رہی ہے

ذرائع کے مطابق کراچی میں موجود ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں بہتری آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ کرو نا ویکسینیشن کے عمل کو بھی تیز کیا گیا ہے۔ اسی لیے کراچی میں موجود ایکسپو سینٹر کو گزشتہ روز ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا تاہم آج ایکسپو سینٹر میں عام شہریوں کے لیے کرونا ویکسین کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک سو بوتھ بنائے جا چکے ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں ایک یوم کے اندر 30 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ تمام تر سرکاری ملازمین بھی ایکسپو سینٹر سہی کرنا ویکسینیشن کا عمل کروائیں گے۔

ایکسپو سینٹر میں موجود عملے کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈائریکٹریٹ آف نرسنگ اسکول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسینیشن کے عمل کے لیے چار سو تربیت یافتہ نرسنگ اسٹوڈنٹس تعینات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہر میں موجود تمام تر نجی ہسپتالوں میں مفت کرونا ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جب کے او ایم آئی نجی اسپتال میں کرونا ویکسینیشن کا عمل آج سے شروع کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر کو پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا اور اعلان کیا گیا تھا کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسین کا عمل 24گھنٹے جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر کی تین تعطیلات کے باعث ہونا ویکسینیشن کا عمل تمام تر ویکسینیشن سینٹر میں روک دیا جائے گا تاہم عید الفطر کی تعطیلات کے بعد معمول کے مطابق ویکسینیشن کا کام شروع ہو جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *